جو بائیڈن

جو بائیڈن کا موقف کمزور ہے، ہمیں اسرائیل کا ساتھ دینا ہو گا’ مائیک پومپیو

واشنگٹن (عکس آن لائن)سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی خارجہ پالیسی کمزور ہے اور اسے اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیئیٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کردہ ایک بیان پومپیو نے کہا کہ امریکا کی خارجہ پالیسی کمزور ہے جو دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور دنیا کے لیے خطرات میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔ امریکی قیادت کو واضح کرنا چاہیئے کہ ہم غیر متزلزل انداز میں اپنے اتحادی اور دوست اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا کہ وہ غزہ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سعودی عرب اور مصر سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کو بتایا کہ وہ خطے کے رہ نماؤں سے مزید بات چیت کی توقع کرتے ہیں۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ ہمارا مقصد فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی روکنے کے لیے اقدامات کرنا اور خطے کے ممالک کے تعاون سے امن کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی رہائشی علاقوں پر حماس کے راکٹ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کو اس کے دفاع کا حق دیتے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ بیت المقدس اور غزہ میں ہونے والے تشدد کو ختم کرنے میں عرب ممالک اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں