شیخ رشید

جوہر ٹاون دھماکہ ، ملزمان کی گرفتاری کے قریب، جلد عوام کو اچھی خبر سنائیں گے، شیخ رشید

اسلام آباد (عکس آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے جوہر ٹاون دھماکے کی تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کی، ملزمان کی گرفتاری کے قریب ہیں، جلد عوام کو اچھی خبر سنائیں گے۔

شیخ رشید نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ جو لوگ ملک میں انتشار پھیلانا اور پاکستان کو دبا میں لانا چاہتے ہیں وہ ناکام ہوں گے، پاکستان کبھی کسی دبا میں نہیں آئے گا، افغانستان بارڈر پر 86 فیصد اور ایران بارڈر پر 46 فیصد فینسنگ ہوگئی، عمران خان کی حکومت میں سیاسی اور معاشی استحکام آیا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دشمنوں کو پاکستان میں سیاسی و معاشی استحکام ایک آنکھ نہیں بھاتا، دشمنوں نے دہشت گردی کے راستے اپنانے شروع کیے ہیں لیکن وہ ناکام ہوں گے، پاکستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ مل کر امن و استحکام اور ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں