پھلوں کی برآمدات

جون 2020ء کے دوران پھلوں کی برآمدات میں 59.97 فیصد اضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) جون 2020ء کے دوران پھلوں کی برآمدات میں 59.97 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جون 2020ء کے دوران برآمدات کا حجم 33.3 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ جون 2019ء میں پھلوں کی برآمدات سے 22.14 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایاگیا تھا۔ اس طرح جون 2019ء کے مقابلہ میں جون 2020ء کے دوران پھلوں کی ملکی برآمدات میں 11.16 ملین ڈالر یعنی 59.97 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں