مصالحہ جات

جون میں مصالحہ جات کی درآمدات میں 32.89 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ برائے شماریات پاکستان

اسلام آباد(عکس آن لائن) جون 2020ء کے دوران مصالحہ جات کی درآمدات میں 32.89 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق جون 2020ء کے دوران درآمدات کا حجم 20.9 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ جون 2019ء کے دوران مصالحہ جات کی درآمدات کا حجم 15.77 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح جون 2019ء کے مقابلہ میں جون 2020ء دوران مصالحہ جات کی قومی درآمدات میں 5.13 ملین ڈالر یعنی 32.89 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں