کاروں کی فروخت

جولائی کے مقابلے میں اگست میں گاڑیوں کی فروخت میں 23فیصداضافہ

لاہور( عکس آن لائن)رواں سال جولائی کے مقابلے میں اگست میں گاڑیوں کی فروخت میں 23 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

اعدادو شمار کے مطابق ملک میں ماہ اگست کے دوران 1لاکھ 31گاڑیاں فروخت ہوئیں جو کہ جولائی 2023میں 81ہزار5سو53گاڑیوں کے مقابلے میں ماہانہ بنیادوں پر 23فیصد زیادہ ہے، اعدادو شمار کے مطابق 2022میں اگست کے مقابلہ میں رواں سال اگست میں ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 15فیصد کی کمی ہوئی،2022میں 117498گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو2023کے اگست میں کم ہوکر100031یونٹس ہو گئی۔

اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک میں 181584یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 20فیصد کم ہے ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 228373یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق رواںمالی سال کے پہلے دوماہ جنوری فروری میں کاروں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر50فیصد کی کمی ہوئی تاہم جولائی کے مقابلہ میں اگست میں کاروں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر60 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں