شاہ محمود قریشی

جنوبی پنجاب کا پیسہ جنوبی پنجاب پر خرچ، لوگوں کو لاہور نہیں جانا پڑیگا،وزیرخارجہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری

اور ایڈیشنل آئی جی کی تعیناتی ہو چکی ہے ،لوگوں کو کاموں کیلئے لاہور نہیں جانا پڑیگا ،

دونوں افسران بہاولپور اور ملتان دونوں جگہوں پر اپنے دفاتر قائم کریں گے اور وہاں بیٹھ کر عوام کے مسائل کریں گے،

ماضی کی طرح جنوبی پنجاب کے فنڈر کو کسی دوسری مد میں تبدیل کر کے خرچ نہیں کیا جا سکے گا،

جنوبی پنجاب کا پیسہ جنوبی پنجاب پر خرچ ہوگا۔ جمعرات کو جنوبی پنجاب کے حوالے سے اپنے بیان میں

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میں جنوبی پنجاب کے ایک منتخب نمائندے کی حیثیت سے وزیر اعظم پاکستان

اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں،

جنوبی پنجاب کے صوبے کا وہ خواب جو ہم نے اپنے منشور میں سمویا تھا آج اس کی عملی تعبیر کا آغاز ہو چکا ہے،

ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب اور ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کی تعیناتی عمل میں آ چکی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ میری دونوں افسران سے بات ہوئی وہ اپنا چارج سنبھالنے کیلئے تیار ہیں ،وزیر اعظم عمران خان صاحب

اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صاحب نے انہیں پوری طرح بریف کر دیا ہے کہ ہماری ان سے توقعات کیا ہیں ،

جنوبی پنجاب کے لوگوں کو اب اپنے کاموں کے سلسلے میں لاہور جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ،

ان کے پولیس سے متعلقہ معاملات اور انتظامی معاملات ملتان اور بہاولپور میں ہی حل ہونگے۔

انہوںنے کہاکہ دونوں افسران بہاولپور اور ملتان دونوں جگہوں پر اپنے دفاتر قائم کریں گے اور وہاں بیٹھ کر عوام کے مسائل کریں گے۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ یہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے حوالے سے بھی انتہائی اہم قدم ہے۔

انہوںنے کہاکہ نیشنل فنانس ایوارڈ کی طرح پرونشل فنانس ایوارڈ بھی انتہائی ضروری ہے،

کابینہ کے فیصلے کے مطابق جب پرونشل فنانس ایوارڈ کا نفاذ ہو گا تو ضلعوں کو ان کی آبادی،

ان کی ضروریات اور ان کی محرومیوں کو سامنے رکھتے ہوئے فنڈر دستیاب ہوں گے۔

انہوںنے کہاکہ اب ماضی کی طرح جنوبی پنجاب کے فنڈر کو کسی دوسری مد میں تبدیل کر کے خرچ نہیں کیا جا سکے گا .

اب جنوبی پنجاب کا پیسہ جنوبی پنجاب پر خرچ ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ یہ بہت بڑا قدم ہے جسے ہم سراہتے ہیں ،

اب جنوبی پنجاب کے لوگوں کو ان کے گھروں کے قریب انصاف میسر آئے گا انشاء اللہ

اپنا تبصرہ بھیجیں