ایبی ڈویلئرز

جنوبی افریقی کرکٹر ایبی ڈویلئرز بیٹی کے باپ بن گئے

کیپ ٹائون (عکس آن لائن) جنوبی افریقی کرکٹر ایبی ڈویلئرز بیٹی کے باپ بن گئے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کر کے اپنے مداحوں کو فیملی میں نئے مہمان کے آنے کی خوشخبری دی۔ایبی ڈویلئرز نے انسٹاگرام اکائونٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی پہلی بیٹی کو نعمت قرار دیا اور پیغام میں لکھا کہ انکے ہاں 11 نومبر کو بہت پیاری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے،ایبی ڈویلئرز نے اپنی بیٹی کے نام سے بھی مداحوں کو آگاہ کیا۔دوسری جانب ایبی ڈویلئرز کی اہلیہ نے بھی وہی تصویر اور پیغام اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کیا۔دنیا بھر میں موجود ایبی ڈویلئرز کے مداحوں نے ان کے اکاو?نٹ پر فیملی فوٹو کو بیحد پسند کیا اور کمنٹس سیکشن میں نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ ایبی ڈویلئرز کے یہاں 2 بیٹوں کے بعد بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں