جنوبی افریقی

جنوبی افریقی کرکٹرز ابتدائی ٹریننگ ہوٹل سے متصل کلب کے گراونڈ میں کرینگے

کیپ ٹائون /لاہور(عکس آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اگلے ماہ جنوبی افریقی ٹیم کی پاکستان آمد کے موقع پر کراچی میں ٹیم کی ابتدائی ٹریننگ کیلئے ہوٹل سے متصل کلب کے گرائونڈ میں انتظامات کررہا ہے،جنوبی افریقی ٹیم14 جنوری کو کراچی پہنچے گی جبکہ پہلا ٹیسٹ 26 جنوری سے ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے قابل اعتماد ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ مہمان کرکٹرز آمد کے بعد ابتدائی 5 سے 7 روز آئسولیشن میں ہوں گے جس کیلئے ہوٹل میں انتظامات کیے گئے ہیں اور آئسولیشن کے دوران ٹریننگ کیلئے ٹیم ہوٹل کے برابر میں واقع کلب ہاؤس کے کرکٹ گراؤنڈ میں انتظامات کئے جائیں گے۔اس مقصد کیلئے کلب ہاؤس کے گراؤنڈ کو بائیو سیکیور ببل کا حصہ بنایا جائے گا۔ آئسو لیشن مدت مکمل کرنے کے بعد مہمان کرکٹرز ٹیسٹ وینیو نیشنل اسٹیڈیم پر باضابطہ ٹریننگ شروع کرسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں