ڈاکٹر لیلیٰ شفیق

جنرل ہسپتال میں گائنی کا اپنی نوعیت کا دو گھنٹے طویل آپریشن، مریضہ کی 18رسولیاں نکال دیں

لاہور4نومبر:…… لاہور جنرل ہسپتال میں اپنی نوعیت کا انوکھا آپریشن ہوا، کنسلٹنٹ گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر لیلیٰ شفیق کی سربراہی میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے2گھنٹے طویل آپریشن کر کے46 سالہ مریضہ سیبا کی یوٹرس سے 18رسولیاں جبکہ اوری سے بھی بڑے سائز کی ایک رسولی نکال لی گئی جس سے نہ صرف مریضہ کی جان محفوظ رہی بلکہ ماہر امراض نسوا ں کے ڈاکٹرز کی پیشہ وارانہ مہارت کے ذریعے خاتون کی دونوں اوریز کو بھی نقصان پہنچنے سے بچا لیاگیا۔

ڈاکٹر لیلیٰ شفیق کا کہنا تھا کہ اگرچہ یوٹرس کے آپریشن معمول کی بات ہوتی ہے تاہم یہ سرجری اس لحاظ سے منفرد ہے کہ مریضہ کے یوٹرس سے 18رسولیاں نکالی گئیں ہیں جن کی ماضی قریب میں مثال نہیں ملتی۔
پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج /پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر نے نہائیت پیچیدہ آپریشن کو کومیابی سے مکمل کرنے اور بڑی تعداد میں رسولیاں نکال کر مریضہ کی جان بچا نے پر ڈاکٹرز اور اُن کی ٹیم کو مبارکبار دی۔پروفیسر الفرید ظفر نے مزید کہا کہ کثیر تعداد میں رسولیاں نکالنے کے باوجود خاتون کی اوریز کو محفوظ رکھنا گائناکالوجسٹس کا بڑا کارنامہ ہے۔

ڈاکٹر لیلیٰ شفیق نے مریضہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سیبا کو علاج معالجے کے لئے آؤٹ ڈور لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے تفصیلی طبی معائنہ کرنے کے بعد اُسے گائنی وارڈ میں داخل کر لیاگیا، مریضہ خون کی شدید کمی کا شکار تھی اور پیٹ کے اندرونی اعضاء میں کافی تعداد میں رسولیاں ہونے کی وجہ سے اُسے چلنے پھرنے میں دشواری کا سامنا تھا، مریضہ کے ضروری تشخیصی ٹیسٹ ترجیحی بنیادوں پر مکمل کروائے گئے اور خون کی کمی کو پورا کرنے کے لئے آپریشن سے قبل تین بوتلیں خون کی لگائی گئیں اور اس کے ہوموگلوبن کو بڑھا کر مریضہ کو آپریشن کے قابل بناگیا۔

ڈاکٹر لیلیٰ شفیق کا مزید کہا تھاکہ ڈاکٹرز کی ٹیم نے تمام ایس او پیز مکمل کرنے کے بعد مکمل احتیاط کے ساتھ ایک پیچیدہ آپریشن کو دو گھنٹے کی طویل محنت کے بعد کامیابی سے مکمل کیا اور تمام رسولیاں نکلنے پر مریضہ نے سکھ کا سانس لیا۔ اس آپریشن کی قابل ذکر اور انوکھی بات یہ تھی کہ مریضہ کی دونوں اوریز کو ڈاکٹروں نے نقصان نہیں پہنچنے دیا اور انہیں محفوظ رکھنے میں کامیاب رہے تاکہ خاتون ماں بننے کی صلاحیت سے محروم نہ ہو جائے۔
مریضہ کے اہل خانہ نے سیبا کی صحتیابی اور ڈسچارج کے وقت میڈیا سے گفتگو میں بتایاکہ انہوں نے سیبا کے علاج کے لئے کئی ڈاکٹرز سے ادویات لیں لیکن بہتری نہ ہو سکی اور دن بدن پیچیدگیاں بڑھنے لگیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ لاہورجنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز کی قابلیت اور جدید طبی سہولیات کی دستیابی کا سن کر یہاں آئے جبکہ ڈاکٹرز نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت سے بر وقت علاج کر کے مریضہ کو امراض نسواں کی پیچیدگیوں سے بچایا۔انہوں نے بہترین سہولیات پر ڈاکٹرز اور ہسپتال انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور انہیں خصوصی دعائیں دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں