سمبڑیال

جماعت اسلامی سمبڑیال کافلسطین کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ

سمبڑیال( نمائندہ عکس آن لائن ) جماعت اسلامی سمبڑیال کافلسطین کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ ، قبلہ اول کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا عزم۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک گیر مظاہروں کی کال پر جماعت اسلامی سمبڑیال اور جے آئی یوتھ سمبڑیال کے زیر اہتمام پریس کلب سمبڑیال کے سامنے اسرائیل کی بربریت اورنہتے فلسطینیوں پر ہونے والی بمباری کے خلاف فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی زون پی پی 44ارشد اقبال تکھڑ اور جے آئی یوتھ کے تحصیل صدر شیخ علی حبیب نے کہا کہ قبلہ اول کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس کو یہودیوں کے ہاتھوں پامال نہیں ہونے دیں گے،

اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر بھی مسجد الاقصیٰ کی حرمت کو آنچ نہیں آنے دیں گے،مقررین نے اسرائیلی بربریت کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے عوام ظلم کا شکار ہیں قبلہ اول پر بمباری اورمسلمانوں پر ظلم کہاں کا انصاف اورانسانیت ہے حقیقت میں اسرائیل ظالم اوردہشتگرد ملک ہے ہم مسلمان ممالک کو چاہیے کہ جلد متحد ہو کر مضبوط موقف اپنائیں تاکہ فلسطینیوں پر ظلم و تشددکو روکا جاسکے ۔ اس موقع پر امیر شہر بابر نعیم ، اسامہ خلیل، عاصم گجر،عثمان نجمی، شیخ منیب الرحمان، نعیم نذیر، عمر مختار،عدنان مہر اور جماعت اسلامی کے کارکنان سمیت سول سوسائٹی کی کثیر تعداد موجود تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں