مسرت جمشید چیمہ

جلا ئوگھیرا مقدمات، مسرت جمشید چیمہ کی 5 روزہ حفاظتی ضمانت منظور

لاہور(عکس آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی کے جلا ئوگھیرا ئومقدمات میں تحریک انصاف کی سابق رہنما مسرت جمشید کی 5 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری نے مسرت جمشید کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ دوران سماعت پنجاب حکومت کی جانب سے خواجہ محسن عباس پیش ہوئے۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ مقدمات میں شامل تفتیش ہونا چاہتی ہوں، الیکشن کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کروانی ہے، خدشہ ہے پولیس گرفتار کر لے گی۔

استدعا ہے عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے۔بعدازاں عدالت عالیہ نے درخواست منظور کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ کی پانچ روز کی حفاظت منظور کر لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں