پرویز الہٰی

جعلی بھرتیوں کا کیس: پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

لاہور(عکس آن لائن ) اینٹی کرپشن عدالت نے جعلی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

عدالت نے پراسیکیوشن کے دلائل مکمل کرنے پر فیصلہ محفوظ کر لیا، ملزمان کے وکیل برہان معظم ملک نے دلائل پہلے ہی مکمل کر رکھے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور محمد خان بھٹی نے ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، ملزمان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ درج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں