وزیر اعلیٰ سندھ

جعلی اکائونٹس کیس، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علیٰ شاہ کی جانب سے مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر عدالت نے نیب سے جواب طلب

اسلام آباد (عکس آن لائن)احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل نوری آباد پلانٹ کے غیر قانونی ٹھیکوں اور منی لانڈرنگ ریفرنس وزیر اعلیٰ سندھ مراد علیٰ شاہ کی جانب سے مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر عدالت نے نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 8جون تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل نوری آباد پلانٹ کے غیر قانونی ٹھیکوں اور منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔دوران سماعت ملزمان کی حاضری لگائی گئی، ملزمان کے مچلکے عدالت میں جمع کروائے گئے۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کے لیے دو دو لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ملزم محمد علی کے ناقابل وارنٹ گرفتاری کی تعمیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی۔

وزیر اعلی سندھ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مراد علی شاہ کی مستقل استثنیٰ سے متعلق درخواست دائر کی ہے جس پر عدالت نے نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 8جون تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں