جرمن وزیر خارجہ

جرمن وزیر خارجہ ترکی کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے خواہاں

برلن (عکس آن لائن)وفاقی جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے مشرقی بحیرہ روم میں قدرتی گیس کے تنازعے کے حل کے لیے ترکی اور یونان کے مابین طے شدہ مذاکرات کو پورے خطے کے استحکام کے لیے ایک اچھی علامت قرار دیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن وزیر نے انقرہ میں اپنے ترک ہم منصب مولود چاش اولو کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ یہ مذاکرات متناعہ معاملات میں سفارتی حل کی طرف پہلا قدم ہیں۔

ماس نے ترکی اور یورپی یونین کے مابین تعلقات میں بہتری کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ بحیرہ روم کے خطے میں قدرتی گیس کے ذخائر کی دریافت کے بعد سے ان کی ملکیت کے معاملے پر ترکی اور یونان کے درمیان تنا ئوموجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں