جرمن میوزیم سے اربوں روپے کے قیمتی زیورات اور فن پارے چوری

برلن (عکس آن لائن) یورپ کے سب سے بڑے نوادرات، قیمتی زیورات اور فن پاروں کے مرکز سے چور100کے قریب قیمتی زیورات اور نوادرات لے اڑے۔میوزیم انتظامیہ نے اس خزانے کو قیمت سے ماورا قرار دیتے ہوئے صرف اتنا بتایا ہے کہ ان کی مالیت اربوں روپے میں ہوسکتی ہے۔جرمنی کے شہر ڈریسڈن میں واقع تاریخی گرین والٹ میں کئی صدیوں پرانے زیورات، نوادرات، فن پاروں کی بنائے ہوئے منی ایچر مجسمے اور دیگر نوادرات رکھے ہیں جسے یورپ کا سب سے بڑا خزانہ بھی کہا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں