فرانک والٹر

جرمنی کو اس وقت بڑے پیمانے پر نفرت اور تشدد جیسے مسائل کا سامنا ہے، صدرفرانک والٹر سٹین مئیر

برلن(عکس آن لائن) جرمنی کے صدر فرانک والٹر سٹین مئیر نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کو بڑے پیمانے پر نفرت اور تشدد جیسے مسائل کا سامنا ہے۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ہم اپنی تہذیب کی حفاظت پر مجبور ہیں،

ہمیں پْر اخلاق اور صاحب فہم و فراست بننا چاہیے کیونکہ ان دونوں اوصاف کی عدم موجودگی میں ہم جمہوریت کو جاری نہیں رکھ سکیں گے۔انہوں نے ریاست ساکسونیا کے انتہائی دائیں بازو کے حامی چیمنٹز باغیوں کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت جرمنی کو وسیع پیمانے پر نفرت اور تشدد کے مسئلے کا سامنا ہے اس بارے میں کسی کو کوئی شک و شبہ نہ رہے،

یہ مسئلہ جْرم و سزا کے واقعات میں مکمل طور پر منعکس نہیں ہو رہا لیکن سامنے آنے والے واقعات اس مسئلے کی ترجمانی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے چھاپوں کے نتیجے میں سامنے آنے والے تنظیموں کے نیٹ ورک بھی اس چیز کی عکاسی کر رہے ہیں۔صدر فرانک والٹر نے کہا ہے کہ جرمنی میں مقامی منتظمین اور سیاست دان تشدد اور نفرت کا نشانہ بن رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں