عرفان اقبال شیخ

جرمنی پاکستانی تاجروں کے لیے پرکشش اور مواقع سے مالامال ہے‘عرفان اقبال شیخ

لاہور(عکس آن لائن ) لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا ہے کہ جرمنی یورپ کی بڑی اور

بہترین منڈیوں میں سے ایک ہے، پاکستانی تاجروں کو وہاں تجارتی مواقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہیے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر اور پاکستان کلچر سوسائٹی ، ہیمبرگ،

جرمنی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

لاہور چیمبر کے نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد، ایگزیکٹو کمیٹی رکن شہزاد اسلم اور سوسائٹی کے

صدر عابد اسلم نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ جرمنی بہت سے حوالوں

سے پاکستان کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے، پاکستانی تاجروں کو جرمنی کے ساتھ تجارت کا موجودہ حجم

مزید بڑھانے کے لیے نئے راستے تلاش کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی پاکستان کا اہم تجارتی حصے دار ہے،

پاکستان میں انرجی کی بڑھتی ضروریات پوری کرنے کے لیے بھی جرمنی اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جرمنی سرمایہ کار پاکستان میں آئل اینڈ گیس، فوڈ، ڈیری پراسیسنگ

اور انجینئرنگ سمیت دیگر شعبوں سے بھرپور فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے چیمبرز اور تاجروں کے درمیان مضبوط روابط تجارت کو مزید مستحکم کرسکتے ہیں۔

عابد اسلم نے لاہور چیمبر کے عہدیداروں کو آگاہ کیا کہ پاکستان کلچر سوسائٹی

جلد ہی ہیمبرگ میں پاکستانی کلچر سینٹر کھول رہی ہے .

جس کا مقصد پاکستانی ثقافت کو فروغ دینا اور جرمنی میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کا حل ہے۔

بعد ازاں لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ اور پاکستان کلچر سوسائٹی کے

صدر عابد اسلم نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں