جرمنی

جرمنی نے ٹرمپ کا نیٹو میں زیادہ کردار ادا کرنیکا مطالبہ مسترد کردیا

برلن(عکس آن لائن) جرمنی کے وزیر خارجہ نے مغربی ایشیا میں نیٹو کے زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنے کے امریکی صدرکے مطالبے کی مخالفت کی ہے۔جرمن وزیرخارجہ ہایکو ماس نے این ٹی وی نیوز چینل سے اپنی گفتگو میں مغربی ایشیا میں نیٹو کے زیادہ فعال کردار کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کی درخواست کی مخالفت کی اور کہا کہ یہ مطالبہ صحیح نہیں ہے۔

جرمن وزیرخارجہ نے کہا کہ یورپی یونین کو چاہئے کہ وہ مغربی ایشیا میں آزادانہ کردار ادا کرے ۔ جرمن وزیرخارجہ نے کہا کہ اگر عراقی پارلیمنٹ عراق سے جرمن فوجیوں کے انخلاء کے حق میں ووٹ دیتی ہے تو ہم عراقی پارلیمنٹ اور حکومت کے احکامات کی پابندی کریں گے ۔واضح رہے کہامریکی صدر ٹرمپ اورنیٹوکے یورپی ملکوں کے درمیان حالیہ مہینوں کے دوران نیٹو کے بجٹ کے معاملے پرکشیدگی کافی حدتک بڑھ گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں