ڈی ایس پی سرکل

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھیں جائیں گی، ڈی ایس پی سرکل شورکوٹ

شورکوٹ (نمائندہ عکس آن لائن )ڈی پی او جھنگ سرفراز خان ورک کی ہدایات پر گزشتہ ماہ سرکل شورکوٹ پولیس نے منشیات فروشوں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں

سرکل شورکوٹ پولیس نے 21 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے جبکہ 15افراد کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے پر مقدمات درج کیے سر کل شورکوٹ پولیس نے منشیات فروشو ں کے خلاف کاروائیاں کر تے ہوئے 13کلو چر س برآمد کر لی اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل شورکوٹ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھیں جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں