ججز کس قانون کے تحت انتظامی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں؟ فواد چودھری

لاہور(عکس آ ن لائن)رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ججز کس قانون کے تحت انتظامی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں، جج صاحبان کو 5 سال کیلئے لاء سکول بھیجنا چاہیے تاکہ قانون پڑھ سکیں۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ پہلے لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ 10 بجے ریسٹورنٹس بند کر دیں،

اب سکول کی چھٹیوں کا فیصلہ کرتے پھر رہے ہیں۔فواد چودھری نے کہاکہ آخر کس قانون کے تحت جج انتظامی معاملے پر اپنی رائے کو قانون قرار دے سکتا ہے، ان جج صاحبان کو دوبارہ لائ سکول میں بھیجنا چاہیے تاکہ یہ پورے 5 سال قانون پڑھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں