شاہین آفریدی

جب ٹیم ہارتی ہے سب سوچتے ہیں کپتان نے ہرایا لیکن ایسا نہیں ہوتا، شاہین آفریدی

لاہور (عکس آن لائن)لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ جب ٹیم ہارتی ہے سب سوچتے ہیں کہ کپتان نے ہرایا لیکن ایسا نہیں ہوتا۔

قلندرز کے سی ای او ثمین رانا کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پہلی مرتبہ مجھے لاہور قلندرز کی کپتانی کی پیشکش کی گئی اس وقت میں بہت چھوٹا تھا۔انہوںنے کہاکہ میں نے ہارنے کی وجہ ضرور بتائی تھی لیکن میں نے کہا تھا کہ کپتان تبدیل نہ کریں، اس وقت کپتانی کیلیے اپنا فائدہ سوچتا تو ٹیم بکھر جاتی۔انہوںنے کہاکہ مجھے پہلی مرتبہ 2019 میں کپتانی کی پیشکش ہوئی تھی۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ ہر کسی کے ساتھ دوستانہ رویہ رکھنا چاہیے کسی کو ڈنڈے مار کر سیدھا نہیں کرسکتا۔قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ کھلاڑیوں کو حوصلہ اور اعتماد دینا چاہیے کیونکہ وہ محنت سے یہاں تک پہنچتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں