فواد چوہدری

جب تک وزیر اعظم کا اعتماد حاصل ہے کسی صورت استعفی نہیں دونگا، فواد چوہدری

اسلام آباد(عکس آن لائن) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے ،

کہ جب تک وزیر اعظم کا اعتماد حاصل ہے، کسی اور کی خواہش پر استعفی دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا.

سیاست کمزور دل حضرات کا کھیل نہیں ہے، استعفی دینے کے بارے جاری افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے ،

فواد چوہدری نے کہا کہ سیاست مضبوط اعصاب کا کھیل ہے کسی کی خواہش پر استعفی نہیں دوں گا .

سوشل میڈیا پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس وقت تک وزیر رہوں گا ،

جب تک وزیر اعظم کا اعتماد حاصل ہے، کسی اور کی خواہش پر استعفی دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا.

سیاست کمزور دل حضرات کا کھیل نہیں ہے واضح رہے کہ چند روز قبل اپنے ایک انٹرویو میں

فواد چوہدری نے اسد عمر، جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے

درمیان رسہ کشی کے بارے میں تفصیلات بتائی تھی،

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس صرف 6 ماہ ہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں