ہیڈ خانکی

جامکے چٹھہ:ہیڈ خانکی تیز آندھی کے باعث نہر کے اوپر لگے سفیدے کے جنگل میں شدید آگ بھڑک اٹھی

جامکے چٹھہ (نمائندہ عکس آن لائن)ہیڈ خانکی گزشتہ رات تیز آندھی کے باعث نہر کے اوپر لگے سفیدے کے جنگل میں شدید آگ بھڑک اٹھی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے تین کلومیٹر رقبہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا یہ درخت آرمی نے لگائے ہیں اور ان کی دیکھ بھال کیلے سپیشل ایک گارڈ موجود ہے خانکی بیراج پر اور آرمی کے جوان اپنی مدد آپ کے تحت آگ بھجانے کی کوشش کرتے رہے، آرمی جوانو ں کا کہنا ہے کہ مقامی افراد یا پھر نہر سے مچھلی کا شکار کرنے والے آتے ہیں اور سیگرٹ پی کر پھینک دیتے ہیں گرمی کی وجہ سے گھاس بھوس سوکھ چکا ہے اوپر سے آندھی آگئی جس کی وجہ سے نقصان زیادہ ہوا 1122 کو کال کر کے چند ہی لمہوں میں ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں