ثناء جاوید

ثناء جاوید نے شعیب ملک کے ہمراہ نئی تصویریں شیئر کیں

لاہور(عکس آن لائن)پاکستانی معروف ٹی وی و فلم اداکارہ ثناء جاوید نے شوہر،معروف کرکٹر شعیب ملک کے ہمراہ نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا اکائونٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں اس جوڑی کو بے حد جذباتی اور ہنستے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ان تصویروں میں اس جوڑی کے ہمراہ کرکٹر حسن علی اور محمد انور بھی موجود ہیں۔ثناء جاوید نے تصویروں کے کیپشن میں کچھ لکھنے کے بجائے صرف تاریخ 7مارچ 2024 پر ہی انحصار کیا ہے۔

ان تصویروں کے کیپشن میں ثناء جاوید اور شعیب ملک کو ہنستے ہوئے دیکھ کر اس جوڑی کے مداح جہاں انہیں خوش رہنے اور پرسکون زندگی گزارنے کی دعائیں دے رہے ہیں ،وہیں کچھ صارفین اس جوڑی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع سے متعلق بھی چہ مگوئیاں کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں