کراچی(عکس آن لائن)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ اب ان کی ٹیم کے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں، تینوں شعبوں میں اچھا کھیلنا ہوگا ورنہ ٹیم ٹورنامنٹ سے آئوٹ ہوجائے گی۔گزشتہ روز اسلام آباد یونائٹیڈ کیخلاف میچ میں کوئٹہ کی شکست کے بعد ٹیم کی کارکردگی پر سرفراز احمد نے مایوسی کا اظہار کیا مگر عزم ظاہر کیا کہ گلیڈی ایٹرز اگلے میچ میں کم بیک کی پوری کوشش کریں گے۔سرفراز احمد نے کہا کہ اب ٹیم اس پوزیشن پر ہے کہ یہاں سے مزید کسی غلطی کی گنجائش نہیں۔گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے اسلام آباد کیخلاف پی ایس ایل 6 کے کھیلے گئے میچ میں اپنی دوسری نصف سنچری اسکور کی مگر ان کا کہنا تھا کہ انفرادی کارکردگی پر خوشی اس وقت ہوتی ہے جب یہ کارکردگی میچ میں فتح گر ثابت ہو۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا’ اعظم نذیر تارڑ
- عمران خان نے پارٹی قیادت کو اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دیدی
- وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
- حکومت نے سولر پینل کے استعمال پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبروں کی تردید کردی
- حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصر شاہ