بنک اسلامی

تیسری سہ ماہی میں بنک اسلامی کے بعدازٹیکس منافع میں 91.7 فیصد اضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں بنک اسلامی لیمیٹد کے بعدازٹیکس منافع میں 91.7 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ بنک کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ اعدادوشمارکے مطابق 31 مارچ کوختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران بینک اسلامی کو368 ملین روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہوا،

یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 91.7 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں بنک اسلامی کو192 ملین روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا، اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں بنک کی فی حصص آمدنی 0.33 روپے ریکارڈکی گئی،تیسری سہ ماہی میں بینک کے آپریٹنگ منافع میں 126.8 فیصد اضافہ ہوا،جبکہ ڈیپازٹس کے حجم میں اضافہ کی شرح 38.8 فیصد ریکارڈ کی گئی۔تیسری سہ ماہی میں بینک کے برانچ نیٹ ورک کی تعداد میں 3 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔ اس وقت بینک اسلامی کی کل 340 شاخیں کام کررہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں