تھورکے علاوہ

تھورکے علاوہ تل کی ہرزمین میں باآسانی کاشت کی جاسکتی ہے، محکمہ زراعت

قصور(عکس آن لائن) تھورکے علاوہ تل کی ہرزمین میں باآسانی کاشت کی جاسکتی ہے تاہم پانی جذب کرنے

کی بہترصلاحیت کی حامل درمیانی اور بھاری میرازمین تل کی کاشت کے لئے انتہائی موذوں ہے۔

ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ پنجاب میں عام کاشت کے لئے سفیدتلوں کی منظورشدہ

قسم ٹی ایچ 6دوسری 2اقسام کی نسبت زیادہ بمپرکراپ دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار چکنی اور پانی جذب نہ

کرنے والی زمینوں میں بارش یاآبپاشی کا پانی کھڑا نہ ہونے دیں کیونکہ اس سے پودے مرنا شروع ہو جاتے ہیں

اسلئے ایسی زمیوں پر تل کی کاشت سے اجتناب برتناچاہئیے۔ انہوں نے بتایا کہ اچھااگاؤ دینے والی زمین میں

تندرست اور صاف ستھرا بیج ڈرل سے قطاروں میں کاشت کرنے کیلئے ڈیڑھ سے 2کلوگرام فی ایکڑ استعمال

کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار جڑ‘ تنے کی سڑانداور اکھیڑے سے بچانے کیلئے کاشت سے قبل بیج کو

2گرام فی کلو گرام کے حساب سے پھپھوندی کش زہرلگائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں