صنم جاوید اور عالیہ حمزہ

تھانہ حملہ کیس: صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

لاہور(عکس آن لائن ) انسداد دہشت گردی عدالت نے9 مئی کو تھانہ شادمان حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں 9 مقدمات کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید نے تھانہ شادمان حملہ کیس میں عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

دوران سماعت پراسیکیوٹر نے مؤقف اپنایا کہ خواتین 9 مئی واقعات میں ریاست مخالف سازش کا حصہ ہیں ، استدعا ہے عدالت خواتین ملزموں کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دے۔

بعدازاں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تھانہ شادمان حملہ کیس میں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں