شاہ محمود قریشی

توڑ پھوڑ کیس میں پراسکیوشن کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت نہیں تھے ، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (عکس آن لائن ) وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا کہ توڑ پھوڑ کیس میں پراسکیوشن کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت نہیں تھے ، پراسیکیوشن نے مجھے موجودہ حکومت کی کارکردگی قوم کے سامنے عیاں ہوچکی ہے ، موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے ،

پیر کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عام آدمی نے سب سے زیادہ قیمت ادا کی ہے ، ملکی معیشت بالکل بیٹھ گئی ہے ، عام آدمی کی زندگی ، متاثر ہورہی ہے ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے دور میں معاشی نمو 6فیصد تھی اور آج 35.4فیصد پر طوفان برپا ہے ، موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ہم سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم قانون اور آئین کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم اس فسطائیت کا سامنا کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں