خاندانی منصوبہ بندی

تولیدی صحت، خاندانی منصوبہ بندی اور صنفی مساوات کے حوالہ سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

ہری پور (عکس آن لائن) تولیدی صحت کے شعبہ میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم رہنما کے زیراہتمام تولیدی صحت، خاندانی منصوبہ بندی اور صنفی مساوات کے حوالہ سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کاتو سنٹر میں کیا گیا جس میں محکمہ بہبود آبادی کے ضلعی آفیسر سہیل عمران، ویمن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سعدیہ شاہد، سوشل ویلفیئر آفیسر ڈاکٹر فضل محمود خان اور محکمہ صحت سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

رہنما فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے کوآرڈینیٹر محمد کریم نے شرکاء کو تولیدی صحت، خاندانی منصوبہ بندی اور صنفی مساوات کی بہتری کیلئے سماجی تنظیم کی جانب سے جاری سرگرمیوں نیٹ ورک اور ورک پلان پر تفصیلی بریفنگ دی اور مذکورہ شعبوں میں یو ایس ایڈ و دیگر ڈونرز کے تعاون سے جاری آگاہی سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا۔ شرکاء کو نوجوان نسل کو تولیدی صحت کے حوالہ سے درپیش مسائل اور ان کے حل، ضروری معلومات کی فراہمی، صنفی امتیاز کے خاتمہ اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے آگاہی دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں