عمران اشرف

تم پیاری تھی ، ہمیشہ رہوگی، عمران اشرف کا اہلیہ کیلئے خوبصورت پیغام

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار عمران اشرف کہتے ہیں کہ اْن کی اہلیہ پیاری تھیں اور ہمیشہ رہیں گی۔انسٹاگرام پر عمران اشرف کی اہلیہ نے اپنی تین تصویروں پر مبنی ایک فوٹو کولاج شیئر کیا ہے۔مذکورہ فوٹو کولاج کی پہلی تصویر اْن کے بیٹے کی پیدئش سے قبل کی ہے، دوسری تصویر بیٹے کی پیدائش کے بعد کی ہے جبکہ تیسری اور آخری تصویر حال ہی کی ہے۔عمران اشرف کی اہلیہ نے فوٹو کولاج شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ‘میں نے عمران سے کہا کہ سب کہتے ہیں کہ میں بہت پتلی ہوں جس میں اْنہوں نے جواب دیا کہ نہیں’۔کرن عمران نے کہا کہ ‘میں نے اپنے شوہر سے کہا کہ لوگوں کا کہنا ہے کہ میں بہت موٹی ہوں، اس پر بھی اْنہوں نے جواب دیا کہ نہیں’۔اداکار کی اہلیہ نے کہا کہ ‘اس سب کے بعد عمران نے مجھ سے کہا کہ تم پیاری تھی اور ہمیشہ رہوگی’۔کرن عمران نے کہا کہ ‘بس آپ اپنوں کو خود اعتمادی دیں اور پھر دیکھیں کہ وہ کتنے مضبوط اور خوش ہوتے ہیں’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں