رول نمبر سلپس

تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے میٹرک کے سالانہ امتحان 2022کیلئے طلباء و طالبات کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

مکوآنہ (عکس آن لائن) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن فیصل آباد نے میٹرک کے سالانہ امتحان 2022ء کے پرائیویٹ و ریگولر طلباء و طالبات کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں۔کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی کے مطابق ریگولر طلباء و طالبات کی رول نمبر سلپس ان کے اداروں کے اکاؤنٹس میں منتقل کر دی گئی ہیں جہاں سے وہ نکال کر اپنے ادارے کے طلباء و طالبات کو دیں گے جبکہ پرائیویٹ طلباء و طالبات کی رول نمبر سلپس ان کے داخلہ فار مز پر دئیے گئے گھروں کے پتہ جات پر بذریعہ ڈاک رجسٹرڈ بھیجی گئی ہیں تاہم اگر کسی امیدوار کو 8مئی 2022ء تک اس کی رول نمبر سلپ نہ ملے تو وہ ٹھوس دستاویزی ثبوت کے ہمراہ ایجوکیشن بورڈ واقع جھنگ روڈ فیصل آباد کی انٹر برانچ سے بالمشافہ رابطہ کر یں۔

انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات کی سہولت کے پیش نظر ان کی رول نمبر سلپس بورڈ کی ویب سا ئٹ www.bisefsd.edu.pkپر بھی اپ لوڈ کر دی جائیں گی جہاں سے نکال کر بھی طلباء و طالبات شاملِ امتحان ہو سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق پہلے گروپ کا پیپر 8:30بجے صبح اور سیکنڈ گروپ کا 1:30بجے دوپہر شروع ہوگا جبکہ جمعتہ المبارک کے دن سیکنڈ گروپ کا پیپر 2:30بجے دوپہر شروع ہوگا تاہم طلباء وطالبات کو پیپر شروع ہونے سے 30منٹ قبل سنٹر میں اپنی حاضری کو یقینی بنانا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں