شیخ رشید

تسلیم کرتا ہوں ملک میں گڈ گورننس نہیں مہنگائی ہے، شیخ رشید

راولپنڈی(عکس آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تسلیم کرتا ہوں ملک میں مہنگائی ہے گڈ گورننس نہیں،بہت ہوچکا زیادہ بیماری بیماری نہ کریں کہیں یہ نہ ہو کہ یہ فلم ہی الٹی ہوجائے، جائیں باہر علاج کراکر واپس آئیں ہم ان کا انتظار کر رہے ہیں ، فضل الرحمان غلط فہمی دورکر لیں (ق) لیگ عمران خان کے ساتھ ہے۔

پیر کو راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بہت ہوچکا زیادہ بیماری بیماری نہ کریں کہیں یہ نہ ہو کہ یہ فلم ہی الٹی ہوجائے، جائیں باہر علاج کراکر واپس آئیں ہم ان کا انتظار کر رہے ہیں جب کہ فضل الرحمان غلط فہمی دورکر لیں ق لیگ عمران خان کے ساتھ ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تسلیم کرتا ہوں ملک میں مہنگائی ہے، گڈ گورننس نہیں تاہم عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ زمہ داری سے کہتا ہوں خورشید شاہ کے سوا سب پلی بارگین پرہیں جب کہ صرف حمزہ شہباز اور خورشید شاہ پھنسے ہوئے ہیں۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ راولپنڈی 10سال سے تعلیم میں پہلے نمبر پر ہے، راولپنڈی واحد شہر ہوگا جہاں 4 یونیورسٹیز ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں 200 کنال پر سب سے بڑا اسپتال بنا رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ایم ایل ون اسی مہینے شروع ہو جائے گا، میری کوشش ہے کہ چین کی کمپنی ریلوے ٹریک ڈال دے، ریلوے میں کوتاہی سے میری کوشش پر پانی پھرجاتا ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ چین کی مدد سے ریلوے یونیورسٹی بنائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی دورکرنے کے لیے عمران خان کام کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں