فنکار یاسر حسین

ترک اداکار براق سے ملنے والے فنکار یاسر حسین کے طنز کا ہدف

کراچی(عکس آن لائن)شوبز انڈسٹری کے فنکاروں کی ترکیہ سے آئے مہمان اداکار براق ازچیوت سے ملاقات پر اداکار و ہدایت کار یاسر حسین نے دلچسپ انداز میں طنز کر دیا۔

انسٹا گرام پر یاسر حسین نے منفرد حسِ مزاح کے ذریعے ساتھی فنکاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔یاسر حسین نے انسٹا سٹوری میں لکھا خدا کی قسم اتنا میک اپ میں نے کاسمیٹک کی دکان پر نہیں دیکھا جتنا کل ترکش اداکار براق ازچیوت سے ملنے کیلئے پاکستانی اداکاروں نے کیا ہوا تھا۔

اداکار نے لکھا تمام پاکستانی اداکار اس بھائی سے بھی 2ٹون زیادہ سفیدی میں تھے۔انہوں نے مرحوم جنید جمشید کے گانے کے بول کا سہارا لیتے ہوتے ہوئے لکھا گورے رنگ کا زمانہ، کبھی ہوگا نہ پرانا سچ ہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں