ترشاوہ پھلوں

ترشاوہ پھلوں کے باغات کی کامیابی کا 100فیصد انحصار صحتمنداور صحیح النسل پودوں پر ہوتاہے،ترجمان محکمہ زراعت

فیصل آباد (عکس آن لائن )باغبانوں کو ترشاوہ پھلدار پودوں کی پیوندکاری کے دوران تکونی لکڑی یا کچے گلے استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ چونکہ ترشاوہ پھلوں کے باغات کی کامیابی کا 100فیصد انحصار صحتمنداور صحیح النسل پودوں پر ہوتاہے اسلئے پیوندکاری کاطریقہ اور پیوندی لکڑی کادرست انتخاب پودوں کی برھوتری پر گہرااثر چھوڑتاہے۔

محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاکہ پیوندی لکڑی صرف ان پودوں سے لینی چاہیے جو صحت مند اور اچھی پیداوار کے حامل ہوں اور انہی پودوں کی صرف پیوندی لکڑی لی جائے جن پر پھل اچھے اور ایک جیسی قد وقامت کے ہوں۔ انہوں نے بتایاکہ اپریل اور اگست کا مہینہ پودوں کی پیوندکاری کیلئے زبردست اہمیت کاحامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ پیوندی لکڑی کے استعمال کے دوران خیال رکھاجائے کہ یہ لکڑی گول ہو اور اس پر سفید دھاریاں ہونا بھی ضروری ہے جبکہ اس کی موٹائی پنسل سے کم نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ پیوندی لکڑی کی عمر 9 سے 12 ماہ تک ہونابھی ضروری ہے تاہم کانٹے دار پیوندی لکڑی کے استعمال سے گریز کرناچاہیے۔انہوں نے بتایاکہ اگر پیوندی لکڑی کے چشموں کا پھٹا ہو گیاہو تو اس لکڑی کاانتخاب نہیں کرناچاہیے کیونکہ وہ پیوند کے قابل نہیں رہتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں