ترشادہ پھلوں

ترشادہ پھلوں کے باغبانوں کو پھل کی برداشت کے بعد پودوں کے درمیان ہل چلانے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے ترشادہ پھلوں کے باغبانوں کو پھل کی برداشت کے بعد پودوں کے درمیان ہل چلانے کی ہدایت کی ہے اور کہا گیاہے کہ باغبان اس طرح ہل چلائیں جس سے ترشادہ پھلوں کے پودے زخمی نہ ہوں۔

ترجمان محکمہ زراعت نےبتایاکہ موجودہ حالات میں مختلف اقسام کے ترشادہ پھلوں کی پیوندکاری بھی آسانی سے کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ باغبان گرے ہوئے خراب پھل زمین میں دبادیں اور پھل آنے پر آخری ہفتہ میں ایک آبپاشی ضرورکریں۔انہوں نے کہا کہ باغات اور نرسری کو رس چوسنے والے کیڑوں سڑس سلا، سفیدمکھی، پھل کی مکھی، لیف مائنرسے بچانابھی اشدضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ باغبان ان کیڑوں کے خلاف ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی مشاورت سے مناسب زہروں کااستعمال کریں اورپھل کی مکھی کے انسداد کے لئے جنسی پھندے بھی لگائے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں