تحصیل ساہیوال

تحصیل ساہیوال میں تجاوزات کے خلاف بلاتفریق آپریشن جاری

سرگودھا(نمائندہ عکس آن لائن) اسسٹنٹ کمشنر وایڈمنسٹریٹر ایم سی ساہیوال(سرگودھا) محمد جمیل نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر تحصیل ساہیوال میں تجاوزات کے خلاف بلاتفریق آپریشن کیا جا رہا ہے۔

گذشتہ روز لاری اڈا ساہیوال سے ساہیوال سرگودھا روڈ پر اپنی نگرانی میںتجاوزات مافیا کےخلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا اور درجنوں کو جرمانے کئے گئے جب کہ اُن کے ہمراہ بلدیہ ساہیوال کے چیف آفیسر چوہدری محمد اشرف ‘ ملک توقیر اقبال اعوان‘ قاضی محمد فاروق‘ نوید خان بلوچ ‘ رانا شہباز گل ‘ ملک محمد عنصر و دیگر عملہ نے آپریشن میں حصہ لیا۔ اس موقع پر اے سی ساہیوال نے کہا کہ مطابق کرونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا جائے لوگوں کی جان وصحت کے تحفظ کے لیے تمام مکاتب فکر اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں سرانجام دیں عوام کی فلاح وبہبود کے لیے سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے

وہ مختلف محکموں کے سرکاری افسران اور شہریوں کے وفود سے ملاقات میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ساہیوال شہر کو صاف ستھرائی کے لحاظ سے مثالی بنانے کے لیے موثر اقدامات کر رہے ہیں تجاوزات مافیا کو کسی صورت بھی جگہ پر قبضہ کی اجازت نہیں دی جائے گی گراں فروشوں کیخلاف بھی پرائس کنٹرول کمیٹی کو فعال بنا دیا گیا ہے لوگوں کا میعار زندگی بلند کرنا اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں