نیر بخاری

تحریک انصاف کے امیدواران پر پارٹی کے اپنے ہی ارکان تحفظات نے اہم سوالات اٹھا دیئے ہیں،نیئر بخاری

اسلام آباد (عکس آن لائن)پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے امیدواران پر پارٹی کے اپنے ہی ارکان تحفظات نے اہم سوالات اٹھا دیئے ہیں۔

نیر بخاری نے کہاکہ حفیظ شیخ سمیت دیگر پیراشوٹ کے ذریعے اترنے والے افراد کو امیدوار نامزد کرنے سے تحریک انصاف میں دراڑیں پڑ چکی ہیں۔ نیر بخاری نے کہا کہ پیراشوٹرز کو ٹکٹ دینے سے تحریک انصاف کے ارکان باغی ہو چکے ہیں،تحریک انصاف کی شفافیت کا یہ عالم ہے کہ امیدواران کو پارٹی کے سینئر رہنماء جانتے تک نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں