تبلیغی اجتماع

تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ آج اختتامی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا

رائے ونڈ (عکس آن لائن) اجتماع میں شرکا کی تعداد 5لاکھ سے تجاوزکرگئی،تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ آج بروز اتوار کو اختتامی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔اختتامی دعا کے بعد تبلیغی زائرین ملک بھر میں دعوت وتبلیغ کیلئے روانہ ہونا شروع گئے،خصوصی ٹرینیں آج زائرین کو لیکر واپس سند ھ روانہ ہو جائیں گی۔ایک اندازے کے مطابق اختتامی دعا میں 7لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے اختتامی دعا میں ملک کی اہم شخصیات کی آمد کے پیش نظر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، حلقہ بیرون میں غیر ملکی مہمانوں کی آمد کا سلسلہ ہفتہ کی شب تک جاری رہے سب سے زیادہ براعظم افریقہ سے مندوبین رائے ونڈ اجتماع گاہ میں پہنچے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں