کورونا کیسز

تامل ناڈو میں کورونا کیسز میں اضافہ، آج سے لاک ڈاون کا اعلان

ممبئی /بنگلورو(عکس آن لائن)بھارتی ریاست تامل ناڈو میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے پر اتوار کو لاک ڈاون کا اعلان کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق لاک ڈاون کے دوران تامل ناڈو میں رکشہ ٹیکسی کو صرف ایئرپورٹ، بس اور ریلوے اسٹیشن جانے کی اجازت ہوگی۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں کورونا کے سبب ویک اینڈ کرفیو کا نفاذ جاری ہے۔ کورونا صورتحال میں بہتری کے بعد ویک اینڈ کرفیو کے خاتمے کا فیصلہ ہوگا۔ریاست کرناٹکا میں کورونا کے سبب عائد ویک اینڈ کرفیو ختم، جب کہ رات کی پابندیوں کا نفاذ برقرار رہے گا۔

کرناٹکا میں اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے داخلے کی کم شرح کے سبب ویک اینڈ کرفیو ختم کیا گیا۔ادھر ریاست مہاراشٹرا میں پہلی سے بارہویں جماعت کے لیے اسکول پیر سے کھلیں گے۔ اسکولوں کو کورونا ضوابط کی پابندیوں پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں