گندم کاشت

تاخیر سے گندم کاشت کرنے والے کاشتکاروں کو فوری فاسفورسی کھاد کے استعمال کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن)فاسفورسی کھاد کے استعمال سے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں بھر پور اضافہ کیا جا سکتا ہے لہذا جن کاشتکاروں نے تاخیر سے گندم کاشت کی ہے اور انہوں نے فاسفورسی کھاد کا استعمال نہیں کیا یا ضرورت سے کم کھاد ڈالی ہے انہیں چاہیے کہ وہ فوری طور پر پہلے پانی پر ڈی اے پی ڈال دیں۔

ریسرچ انفارمیشن یونٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل ٓباد کے ماہرین نے کاشتکاروں کے نام پیغام میں کہا کہ اگر کاشتکار اسے ڈرم میں گھول کر فرٹیلیشن کے طریقہ سے استعمال کریں تو پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معمولی سی توجہ، کھادوں کا متوازن استعمال، جڑی بوٹیوں پر کنٹرول، پانی کا بر وقت استعمال گندم کی پیداوار کو 50 فیصد بہتر بنانے میں معاون ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کپاس کے کاشتکار کپاس کی کاشت میں بہت جلدی نہ کریں بلکہ محکمہ زراعت و تحقیق کی سفارشات کو مد نظر رکھتے ہوئے مقررہ وقت پر کپاس کی کاشت کی جائے تاکہ فی ایکڑ بہتر پیداوار کا حصول یقینی ہو سکے

اپنا تبصرہ بھیجیں