سپرے

بے جا سپرے کے باعث سبزیوں کی غذائیت ومعیاربھی متاثر ہوجاتاہے، محکمہ زراعت

قصور (عکس آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت نے کہا کہ بے جا سپرے جہاں ماحول کو آلودہ کرتے ہیں وہیں فائدہ مندحشرات شہدکی مکھیاں اور فصل دوست کیڑے بھی تلف ہوجاتے ہیں جبکہ سپرے کے باعث سبزیوں کی غذائیت اور معیاربھی متاثر ہوجاتاہے لہذا محکمہ زراعت نے اس سلسلہ میں ایک آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے جس میں ایسی ادویات کے سپرے کی سفارش کی جائے گی جن کا اثر صرف 24 گھنٹے میں زائل ہوجاتاہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں محکمہ زراعت سبزیوں پر ماہرین زراعت کے مشورہ کے بغیراندھا دھند سپرے کے باعث جلدی امراض کینسر اسہال مادہ تولیدمیں کمزوری سمیت دیگربیماریوں کے پھیلا کے خدشات کے پیش نظر فوری کارروائی کرتے ہوئے ان نقصانات کے بارے میں کاشتکاروں اورعوام کو آگاہی فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سپرے کے سدباب کے لئے شروع کی جائے والی اس مہم کے دوران کاشتکاروں کو بتایا جائے گا کہ وہ سبزیاں اگانے کے جدید طریقوں سے استفادہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں