بیگم نسیم ولی خان

بیگم نسیم ولی خان کی وفات پر صدر مملکت و دیگر سیاسی رہنماﺅں کا اظہار تعزیت

اسلام آباد ( عکس آ ن لائن )عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما بیگم نسیم ولی خان کی وفات پر ملک کی سیاسی نے اپنے الگ الگ پیغام میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کی جمہوریت کیلئے خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے اپنے پیغام میں بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار افسوس کیا۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ بیگم نسیم ولی نے سیاست میں فعال کردار ادا کیا اور خیبرپختونخوا سے عام نشست پر منتخب ہونے والی پہلی خاتون تھیں۔ خواتین کے اختیارات کے لیے ان کی خدمات طویل عرصے تک یاد رکھی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ااﷲ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹونے کہا کہ بیگم نسیم ولی خان کی رحلت جمہوریت کے لیئے جدوجہد کے ایک ناقابلِ فراموش باب کا اختتام ہے،بیگم نسیم ولی خان ایک نڈر، ترقی پسند اور باوقار خاتون رہنما تھیں مرحومہ کے جمہوریت اور چھوٹے صوبوں کے حقوق کے متعلق سوچ ہمیشہ واضح و قابلِ ستائش رہی، بیگم نسیم ولی خان ایم آر ڈی کی تحریک کے دوران بیگم بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ساتھ تھیں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں دعاگو ہوں، اﷲ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں بلند درجات عطا فرمائے پی پی پی چیئرمین نے سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں