عاقب جاوید

بیٹر سعود شکیل پر طنز کرنے پر سابق کرکٹر عاقب جاوید کو تنقید کا سامنا

لاہور (عکس آن لائن)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹر سعود شکیل پر طنز کرنے پر سابق کرکٹر عاقب جاوید کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا ۔میڈیارپور ٹ کے مطابق کچھ روز پہلے عاقب جاوید نے سعود شکیل پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنوبی افریقہ کے پاور ہٹرز کے سامنے ہم یہ پاور ہٹر لائے ہیں۔

سعود شکیل نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں ہی نصف سنچری اسکور کردی۔سوشل میڈیا پر عاقب جاوید کے بیان پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا، لوگوں نے کہا کہ عاقب جاوید جیسے کرکٹر کو اپنے جونیئر پر ایسی تنقید نہیں کرنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں