میاں نعمان کبیر

بیمارصنعتی یونٹس کی بحالی کیلئے صنعتکاروں کو مراعات اور تحفظ فراہم کیا جائے : میاں نعمان کبیر

لاہور (عکس آن لائن)چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف ) میاں نعمان کبیر نے وزیراعظم پاکستان کے بیمار صنعتی یونٹس کے بحالی کے فیصلے کو اہم ترین اور خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 687بیمار صنعتی یونٹس کی بحالی کیلئے صنعتکاروں کو زیادہ سے زیادہ مراعات دی جائیں اور مکمل تحفظ فراہم کیا جائے اس طرح وہ پاکستانی سرمایہ کار بھی پاکستان آنے میں تامل نہ کریں گے جو اپنے سرمائے کا دوسرے ملکوں میں لے جا کر کاروبار کر رہے ہیں جہاں انھیں بجلی گیس اور دیگر اشیاء پر سبسڈی حاصل ہے اور اسکے ساتھ ساتھ بیروزگاری کا لیول کم ہو ااور پرائم منسٹر کا ایک کروڑ نوکریاں دینے کے منصوبہ پر پیش رفت ہو سکے اور حکومت کے صنعتی ترقی کا ویژن کو پروموٹ کیا جا سکے۔

ان صنعتی یونٹس کی بحالی سے ملکی معیشت مستحکم ہوسکے اور صنعتی شعبہ ترقی کرسکے گا۔میاں نعمان کبیر نے سیئنر وائس چیئرمین ناصر حمید خان وائس چیئرمین جاوید اقبال صدیقی کے ہمراہ پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ معاشی نظام مستحکم بنانے کیلئے کاروبار میں آسانیاں پیدا کی جائے اور صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے اقدامات کیے جائیں ۔

میاں نعمان کبیر نے وزیراعظم کی طرف سے حکومت معاشی ٹیم کو بیمار صنعتوں کی بحالی کیلئے 60روز میں اقدامات اور چھوٹی اور درمیانی انڈسٹری (ایس ایم ایز) کے فروغ کیلئے ایک ہفتے میں مکمل ایکشن پلانے پیش کرنے کی ہدایت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ معیشت کو مقامی بنیادیں فراہم کئے بغیر کسی ملک نے خوشحالی کا منہ دیکھا ہو جب صنعتیں اپنی استعداد کے مطابق چلیں گی تو پیداوار بھی بڑھے گی اور روزگار میں بھی اضافہ ہو گاروزگار میں اضاہ ہو گا چلیں گ حکومت کی طرف سے معاشی نظام کو مستحکم بنیادوں پر چلانے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا ،مقامی صنعتوں کو فروغ ملے گا اور روزگار کے لاکھوں مواقع دستیاب ہونگے جس سے ملک بھر میں بے روزگاری کے خاتمہ میں مدد ملے گی اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا-

اپنا تبصرہ بھیجیں