ظفر مرزا

بیمارافراد کے کورونا میں مبتلا ہونے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں، ظفر مرزا

اسلام آباد (عکس آن لائن) معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا سے جاں بحق تقریباً ڈھائی

ہزار افراد کی عمر 50سال سے زائد تھی بڑھتی وبا کے دوران بزرگ افراد کا خاص خیال رکھنا ہے .

بیمارافراد کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ بزرگوں اور بیماری میں مبتلا افراد کے لئے

کورونا وائرس انتہائی خطرناک ہے ملک میں کورونا سے جاں بحق 72فیصد افراد کی عمر50سال سے زائد تھی بڑھتی

وبا میں بزرگوں اور بیمار افراد کا خاص خیال رکھنا پڑے گا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے بچاوَ کیلئے5 چیزوں کا خیال رکھنا انتہائی ضروری ہوگیا ہے،

باقاعدگی سے ماسک کا استعمال، پرہجوم جگہ پرجانے سے اجتناب، دوسروں سیکم ازکم 6 فٹ کا فاصلہ،

گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے گریز اور ہاتھوں کو 20سیکنڈ تک بار بار ہاتھ دھونا انتہائی ضروری ہے۔

اس سے قبل ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا مریضوں کے علاج کے لئے ریمڈیسویر کے حوالے سے بیان جاری کرتے

ہوئے کہا کہ ڈریپ کی جانب سے کورونا کے تشویشناک مریضوں کے لییریمڈیسویر کی دستیابی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں