بیرونی سرمایہ کاروں

بیرونی سرمایہ کاروں کے منافع کی اپنے ممالک منتقلی میں 4 ماہ کے دوران 10 فیصد اضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کی اپنے متعلقہ ممالک میں منتقلی میں مالی سال کے ابتدائی 4 مہینوں میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبر2019ء تک پاکستان میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کرنے والے غیرملکی سرمایہ کاروں نے منافع اورڈیویڈنڈ کی مد میں 548 ملین ڈالر اپنے متعلقہ ممالک منتقل کیے، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 4 مہینوں میں پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کرنے والے غیرملکی سرمایہ کاروں نے منافع اورڈیویڈنڈ کی مد میں 497 ملین ڈالر اپنے ممالک منتقل کیے تھے،ان میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں کاتناسب 91 فیصد ہے۔دوسری طرف پورٹ فولیو سرمایہ کاری کرنے والے غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کی منتقلی میں 37 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مالی سال کے ابتدائی 4 مہینوں میں پاکستان میں پورٹ فولیو بیرونی سرمایہ کاری کرنے والے غیرملکی سرمایہ کاروں نے منافع اورڈیویڈنڈ کی مد میں 49 ملین ڈالر اپنے ممالک منتقل کیے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں پورٹ فولیو بیرونی سرمایہ کاری کرنے والے غیرملکی سرمایہ کاروں نے منافع اورڈیویڈنڈ کی مد میں 77.7 ملین ڈالر اپنے متعلقہ ممالک منتقل کیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں