اداکارہ میرا

بہت سے کردار میری اداکاری کی وجہ سے امر ہو گئے’میرا

لاہور( عکس آن لائن) ناموراداکارہ میرا نے کہا ہے کہ انڈسٹری میں بہت سے لوگ میری کامیابی سے حسد کرتے ہیں اور اسی وجہ سے میرے خلاف جھوٹا پراپیگنڈا اور سازشیں کی جاتی ہیں ،میںکبھی اپنے منہ میاں مٹھونہیں بنتی بلکہ میرا معیاری کام بولتا ہے اور میں نے ایسے کردار نبھائے ہیں جومیری اداکاری کی وجہ سے امر ہو گئے ۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ میرا نے کہا کہ میں جب سے فلم انڈسٹری میںآئی ہوں مجھے حاسدین کی سازشوں اور پراپیگنڈے کا سامنا ہے لیکن میں نے کبھی ان کے سامنے ہمت نہیںہاری اور ان کا ہر محاذپر ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جن کی اپنی کوئی پہچان نہیں اور وہ صرف یہ چاہتے ہیں کہ دوسرا کیوں کامیابیاں سمیٹ رہا ہے ۔یہ ناکام لوگ کامیاب لوگوںکے خلاف سازشیں اورمنفی پراپیگنڈا کر کے شہرت حاصل کرناچاہتے ہیںلیکن انہیں ہمیشہ منہ کی کھانا پڑی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں