حافظ نعیم الرحمن

بہت سے لوگوں کو حماس کی حمایت کرتے ہوئے ڈر لگتا ہے: حافظ نعیم الرحمن

کراچی(عکس آن لائن)جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے کہ بہت سے لوگوں کو حماس کی حمایت کرتے ڈر لگتا ہے۔

انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ ہر باضمیر انسان اسرائیل اور امریکا کے مظالم دیکھ رہا ہے، غزہ میں پانی اور بجلی بند ہے، محاصرہ کیا گیا ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اسرائیلی دبا پر آدھا سچ کہا، اقوامِ متحدہ نے عراق، ویتنام، افغانستان کے مسائل بھی حل نہیں کیے۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی المیہ شروع ہو چکا ہے، بیماریاں پھوٹ رہی ہیں، اسرائیل پر حملہ کیا اس کے کئی اسباب موجود تھے، حماس کو خبر ملی تھی کہ اسرائیل بڑا حملہ کرنے والا ہے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی کا کہنا ہے کہ 76 برسوں سے اسرائیل حملے کر رہا ہے، عورتوں کے ساتھ بدتمیزی کر رہا ہے، اسرائیل مسلمانوں کو مسجدِ اقصی میں نماز پڑھنے نہیں دیتا، ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی جوان جیل میں ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا ہے کہ ہر سال کم از کم 100 فلسطینی بچے اسرائیل قتل کر دیتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حماس نے اسرائیل کا غرور توڑ دیا، ٹیکنالوجی کو تہس نہس کر دیا، ناقابلِ شکست ٹیکنالوجی کو ایمان کی طاقت سے شکست دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں