نواز الدین صدیقی

بہترین اداکارانہ صلاحیتوں کے باوجود بڑے بجٹ کی فلم میں کام کرنے کی پیشکش نہیں کی گئی،نواز الدین صدیقی

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے کہا ہے کہ بہترین اداکارانہ صلاحیتوں کے باوجود بھی کبھی بڑے بجٹ کی فلم میں کام کرنے کی پیشکش نہیں کی گئی۔

نواز الدین صدیقی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بہترین اداکارانہ صلاحیتوں کے باوجود بھی کبھی انہیں بڑے بجٹ کی فلم میں کام کرنے کی پیشکش نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ آج معمولی اداکاروں کو توجہ اس لیے حاصل ہو رہی ہے کیونکہ ان کے پاس پیسہ اور طاقتور دوست ہیں جو ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور ان کے لیے مواقع پیدا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیونکہ ان معمولی اداکاروں کے انڈسٹری میں اتنے طاقتور دوست ہیں تو ہم جانتے ہیں کہ ہم ان کے خلاف نہیں بول سکتے۔نواز الدین صدیقی نے بالی ووڈ کے دوسرے تجربہ کار اداکاروں کا حوالہ بھی دیا جنہیں ابھی تک وہ شناخت نہیں ملی جن کے وہ مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ہوں یا عرفان خان یا منوج باجپائی، ہمارے ساتھ کسی نے بڑی فلم نہیں بنائی، ہم پر کسی نے بھی آج تک 50 کروڑ روپے نہیں لگائے۔ انہوں نے کہا کہ جب وہی اداکار مر جاتے ہیں تو لوگ انہیں اب تک کا سب سے عظیم اداکار کہتے ہیں لیکن جب زندہ ہوتے ہیں تو انہیں عزت نہیں دیتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں